لاہور:فالج سے ہرسال کروڑوں لوگ متاثر ہورہے ہیں، پوری دنیا میں یہ تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے،لیکن اب ہائی بلڈ پریشر کے مریض ایک انتہائی کم خرچ دوا کے استعمال سے فالج کو خود سے بہت حد تک دور رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی
دنیا بھر میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب فولِک ایسڈ کا استعمال فالج کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم یہ افراد روزانہ اپنی معمول کی دوا کے ساتھ فولک ایسڈ استعمال کریں تو چار سال کے اندر اندر فالج کا خطرہ 73 سے 75 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ماہرین پہلے بتاچکے ہیں کہ فولِک ایسڈ یا وٹامِن بی نائن خون میں تیرتے ہوئے ایک مضر جز امائنو ایسڈ ’ہوموسِسٹائن‘ کی مقدار کم کرتا ہے جسے فالج کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا
ماہرین قلب پر تحقیق کے مرکز کے سربراہ ڈاکٹر یونگ ہو اور ان کے ساتھیوں نے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا 10 ہزار افراد کا 4 سال تک مطالعہ کیا۔ ان میں سے 210 افراد صرف بلڈ پریشر کی دوا لے رہے تھے جو فالج کا شکار ہوگئے جبکہ فولِک ایسڈ کھانے والے 161 افراد فالج کے پہلے حملے سے محفوظ رہے۔
یہ تحقیق امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہے، اس میں مریضوں میں ہوموسسٹائن اور خون کے دونوں پلیٹی لیٹس کو نوٹ کیا گیا تھا تاہم اس تحقیق کا لبِ لباب یہ ہے کہ فولک ایسڈ کی صورت میں فالج سے بچاﺅ کا کم خرچ اور موثر طریقہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد کی طبیعت پھر بگڑ گئی
سروے میں شامل 10 ہزار سے زائد افراد کی اوسط عمر 45 سے 75 برس کے درمیان تھی اور ان میں سے نصف افراد کو روزانہ 10 گرام اینا لیپرل اور بقیہ افراد کو روزانہ 0.8 ملی گرام فولک ایسڈ کھلایا گیا، اگلے چار برس تک یہ معمول برقرار رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کے کیس کی فائل طلب کرلی،ایئر بلیواور شاہین ایئر لائنز کو جرمانہ کردیا
ان میں سے جن افراد نے فولک ایسڈ کا استعمال کیا ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوا اور وہ فالج سے محفوظ رہے، اس بنا پر ماہرین بلڈ پریشر کے مریضوں کو کم از کم چار برس تک لگاتار فولک ایسڈ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جو بنیاد سے ہی فالج سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں