ویمن آن وہیلز منصوبے کے تحت موٹر سائیکل فراہمی کا آغاز کل سے ہوگا، ریلی بھی نکالی جائےگی

01:29 PM, 12 May, 2018

لاہور:  پنجاب حکومت نے ویمن آن وہیلز منصوبے کا آغاز ہو گیا جس کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں فراہم کی جارہی ہیں۔

پنجاب حکومت نے جولائی 2017ءمیں ویمن آن وہیلز پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا لیکن موٹرسائیکل چلانے کا رجحان کم ہونے اورسخت شرائط کے باعث ابھی تک ٹارگٹ مکمل نہیں کیا جاسکا ۔

اس سلسلہ میں اتوار کے روز لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گاجس کے بعد مال روڈ پر موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔ایک ٹرینرکے مطابق کل تین ہزار موٹرسائیکلیں د ی جانی تھیںجن کے لیے ابھی تک ہمارے پاس 700درخواستیں آئیں جن میں سے 250منظورکی گئی ہیں۔

مزیدخبریں