میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

12:51 PM, 12 May, 2018

لاہور:جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کیس بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار کو لیگل نوٹس کاجواب دےدیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع نے کہا ہے کہ تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں اورکسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔میشاشفیع کا علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیان کے بعدمتعددخواتین نے بھی علی ظفرپران الزامات کودہرایا۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

علی ظفرنے کام کے دوران ایک نہیں متعدد بار ہراساں کیا، تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں اور ان الزامات کو کسی صورت واپس نہیں لوں گی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیگل نوٹس واپس نہ لیاتوسول،فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کروں گی۔میشاشفیع کاعلی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب 4صفحات پرمشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ ، مریم نواز
خیال رہے کہ میشا شفیع نے چند روز قبل علی ظفرپر جنسی ہراساں کا الزام لگایا تھا۔جس کا باقاعدہ لیگل نوٹس علی ظفر کی جانب سے بھیجا جا چکا تھاجبکہ میشا شفیع کی اپنے شوہر کے ساتھ کینیڈا میں شفٹ ہونے کی بھی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں