ممبئی:بالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکارہ ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب ایک اور شخصیت نے اپنا گھر بسا لیا ہے اور گلوکار ہمیش ریشمیا اور ٹی وی اداکارہ سونیا کپور رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی میں ناکامی کے بعد پچھلے سال سے ہمیش اکیلے زندگی گزار رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف
رپورٹس کے مطابق دونوں خفیہ تقریب میں شادی کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز دونوں نے شادی کی سادہ تقریب منعقد کی جس میں قریبی رشتے دار اور دوست شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کوکئی سپر ہٹ گیت اورفلمیں دینے والے بالی ووڈ کے مقبول ترین گلوکار ہمیش ریشمیا کی فنی زندگی تو کامیابی سے ہمکنار رہی ۔
یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی
لیکن ان کی گھریلو زندگی گزشتہ کئی عرصے سے ناکامی کا شکار تھی اور انہوں نے گزشتہ سال اپنی 22 سالہ شادی کا اختتام کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ سے باقاعدہ طلاق حاصل کر لی تھی اور اکیلے زندگی گزار رہے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں