اسلام آباد:لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،چکوال ،شمالی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا
دیر میں رات گئے سے موسلادھار بارش جاری ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہو گی اوربارش کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن) گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں