پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے:اعزاز چودھری

10:08 AM, 12 May, 2018

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کاکہنا ہے کہ ہم پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیںپاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کومعاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے۔پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔امید ہے معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے،پاکستان تعلقات کی بہتری چاہتا ہے ،پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایاہے اورامریکہ کو بھی میکنزم کو قبول کرنا چاہیے،آپس میں رابطہ رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

خیال رہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی کے بعد پاکستان نے بھی جوابی کارروائی میں امریکی سفارتکاروں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔ دفترخارجہ سے جاری نوٹیفکیشن کوامریکی سفارتخانے کے ساتھ شیئرکیا جاچکا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق امریکی سفارتکاروں کوبھی نقل وحرکت سے پہلے اجازت لینا ہوگی اورامریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پرلی گئی گاڑیوں پرکالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ ، مریم نواز

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایئرپورٹس پرامریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کوویاناکنونشن کے مطابق ڈیل کیا جائیگاجس کے تحت امریکی سفارتخانے کی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی اور کرایہ کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:خلائی مخلوق پوری محنت سے انتخابات لڑ رہی ہے:رانا ثنا اللہ

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی اپنی اور رینٹ پر لی گئی گاڑیوں پر کالا شیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سفارت کاروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں