کراچی میں جلسوں کی بہار،تین جماعتیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرینگی

09:37 AM, 12 May, 2018

کراچی :بارش کے موسم میں کراچی میں آج ہوگی جلسوں کی بہار اورپیپلزپارٹی باغ جناح تو تحریک انصاف الہٰ دین پارک سے متصل گراﺅنڈ میں کریگی سیاسی قوت کا مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں پارٹیوں نے جلسوں میں رنگ جمانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اوربلاول بھٹو زرداری ،عمران خان اپنے اپنے کارکنان کا لہو گرمائیں گے،شہرقائد میں دونوں جماعتوں کے پنڈال میں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ خیرمقدمی بینرز سج رہے ہیں اورپارٹی پرچم لہرا ئے جارہے ہیں۔

شہر قائد میں ویک اینڈ پر جلسوں کی بہار ہے اور پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی ،اے این پی پاور شوکیلئے تیار ہے ،پیپلزپارٹی باغ جناح میں رنگ جمائے گی،وزیر علیٰ مراد علی شا ہ نے جلسہ گاہ میں انتظامات کاجائزہ لیا اورشہریوں میں گھل مل گئے،جیالوں نے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں،بلاول بھٹو کو آئندہ وزیر اعظم بنانے کیلئے پرعزم نظر آئے۔

تحریک انصاف الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں میدان سجائے گی ،ویڈیو پیغام میں کپتان نے کھلاڑیوں کوجلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔اے این پی بھی سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی اوربنارس چوک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں