کوپن ہیگن مسجد کے امام کی جانب سے یہودیوں کو قتل کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات جاری

11:28 PM, 12 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کوپن ہیگن:  ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کے ایک امام کی جانب سے یہودیوں کو قتل کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ت کوپن ہیگن مسجد کے امام منظر عبداللہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔انھیں خطبہ جمعہ کے دوران ایک ایسا بیان کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا جسے یہود مخالف مانا جاتا ہے۔یہودی برادری کے ایک رہنما نے اس کے رد عمل میں کہا کہ ان کے الفاظ ایک دھمکی ہے۔

الفاروق نامی مسجد نے اتوار کے روز مذکورہ خطبہ جمعہ کو یوٹیوب اور فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹس پر پوسٹ کیا تھا، حالانکہ یہ خطبہ 31 مارچ کو دیا گیا تھا۔ ویڈیو میں خطیب عبداللہ سیاہ کپڑے کے سامنے کھڑے ہیں۔

قومی یکجہتی اور امیگریشن سے متعلق وزیر اینگر سٹوب برگ نے بھی اس پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں