امریکی صدر نے دنیا کو خطرناک صورتحال کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، برطانوی لیبر پارٹی‎

09:25 PM, 12 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے عالمی مسائل کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو خطرناک صورتحال کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطرات اور دہشت گردی کے مقابلہ کا موجودہ طریقہ کار ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرح برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت بھی تنازعات میں بموں کے استعمال کا رجحان ظاہر کر رہی ہے اور یہ طریقہ کار بھی کار آمد نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے برطانیہ کی موجودہ حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی اندھی پیروی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تھریسا مئے نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی طاقتور لیڈر نہیں ہیں۔

مزیدخبریں