بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے ساتھیوں سمیت 27 افراد کوعمرقید کی سزا

09:00 PM, 12 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ:  بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اوربنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا کے ساتھیوں سمیت 27 افراد کوعمرقید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بیگم خالدہ ضیاء کے ایک نجی فوٹو گرافر نورالدین احمد سمیت 27 افراد کو 1990 کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ فوری سماعت کیلئے قایم ٹریبونل نے نورالدین احمد سمیت تمام 27 ملزمان کو مجرم پایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جن 27 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں