آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں

08:35 PM, 12 May, 2017

چیمپیئنز ٹرافی 2017 یکم جون سے 18 جون تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلی جائے گی جہاں 4  جون کو روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کے  درمیان میچ کھیلا جائے گا جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز میں ابھی 20 دن کا وقفہ ہے لیکن ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی اس کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور روایتی حریفوں پاکستان، انڈیا اور آسٹریلیا، انگلینڈ کے درمیان میچوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ انڈیا کے میچوں کے تمام اور انگلینڈ کے ایک میچ کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے بتایا کہ 15 میں سے آٹھ میچوں کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں اور اس موقع پر ہی 2013 کے ایڈیشن کے مقابلے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ مانگ ہندوستان اور پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا اور اوول میں 18 جون کو ہونے والے فائنل میچ کی ہے۔ 

دوسری جانب آئی سی سی نے نئی موبائل ایپ متعارف کردی۔ جس کے ذریعے کرکٹ دیوانے چیمپئنزٹرافی کی معلومات حاصل کر پائیں گے ۔چیمپئنزٹرافی کے قریب آتے ہی   آئی سی سی نے نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی ۔

نئی ایپ کی بدولت شائقین جون میں شیڈول چیمپئنزٹرافی کی زیادہ بہتر معلومات حاصل کرپائیں گے،جبکہ نئی ایپ رواں برس ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کا بھی احاطہ کرے گی۔ایپ کی مدد سے سال بھر میں جہاں جہاں پر بھی کرکٹ سرگرمیاں ہوں گی ،ان کے بارے میں بھی شائقین کو اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ مختلف تجزیے اور ہائی کوالٹی ویڈیوز بھی فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں