ڈبلن: آئرلینڈ کے ماہرین نے کہا کہ دہی کا استعمال بڑھوتری تک ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہے۔
آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں واقع ٹرینیٹی کالج کے شعبہ طب کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق دہی میں انسانی جسم دوست بیکٹریا اور اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے بڑھوتری تک ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں جس سے انسان صحت مند اور تندرست و توانا رہ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دہی کے استعمال سے خواتین کو ہڈیوں کے امراض لاحق ہو نے کے امکانات 35 فیصد کم ہو جاتے ہیں جبکہ مردوں کو ہڈیوں کے امراض لا حق ہو نے کے امکانات 52 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔
ماہرین روزانہ کی بنیاد پر دہی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔