روس، ایران اور ترکی شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا وعدہ پورا کریں، اقوام متحدہ

روس، ایران اور ترکی شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا وعدہ پورا کریں، اقوام متحدہ

جنیوا: شام کیلئے قوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مِستورا نے شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ روس، ایران اور ترکی کو چاہیے کہ وہ اس تناظر میں کیے جانے والے معاہدے پر فوری طور پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہاکہ محفوظ علاقوں کے قیام سے خطے کے تقریباً 26لاکھ افراد خوف کے بغیر زندگی گزار سکیں گے اور ان کی دیکھ بھال بھی بہتر انداز میں کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ روس، ایران اور ترکی نے آستانہ میں شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں