جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ 2019 ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ میگا ایونٹ کے بعد مجھ سمیت کئی سینئرز کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور کر رہے ہیں۔ اگلے 2 برس تک تینوں فارمیٹس میں بھرپور انداز سے ٹیم کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ورلڈ کپ کے بعد کیریئر اختتام کرنے کا اعلان کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں لیکن انہوں نے 2019 ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے پانچ روزہ کرکٹ سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔
ڈوپلیسی نے اب تک 40 ٹیسٹ میچز میں 2426 رنز، 107 ون ڈے میچز میں 3943 اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1129 رنز بنا رکھے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں