لیموں اور سیاہ مرچ کا استعمال صحت کا ضامن

01:43 PM, 12 May, 2017

لاہور:لیموں کو ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس میں موجود ترش ذائقہ اس کو منفرد اور فائدہ مند بناتا ہے ۔اس کا استعمال نہ صرف جسم سے فالتو چربی ختم کتنے کے کام آتا ہے بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے لیکن اگر لیموں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی طاقت میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔تھوڑی سی کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور لیموں کے قطروں کو ملا کر اگر استعمال کیا جائے تو نیچے دی گئی بیماریوں کو بآسانی قابو کیا جا سکتا ہے۔

موٹاپا دور بھگائیں

دو بڑے چمچ لیموں، ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی سیاہ مرچ اورایک کھانے کا چمچ شہد لیںاورتمام اجزاءکو نیم گرم پانی میں حل کریں۔اس مشروب کو پینے کی وجہ سے آپ کامیٹابولزم تیز ہوگا اور وزن کم ہونے لگے گا۔

گلے کی سوزش ختم کریں
آدھ چمچ سیاہ مرچ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ سمندری نمک لیں۔ان تمام اجزاءکو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملائیں اور دن میں تین سے چار بار اس کے غرارے کرنے سے گلا ٹھیک ہوجائے گا۔
بند ناک کھولیں
زیرہ، سبز الائچی کے بیج، دارچینی اور سیاہ مرچ کو باریک کریں اور باریک پاﺅڈر بناکر اسے سونگھنے سے بند ناک کھل جائے گی۔
قے اور دل خراب
اگر آپکا دل خراب ہورہاہوتو ایک چائے کا چمچ سیاہ مرچ، ایک کھانے کے چمچ لیموں کے رس کو ایک کپ گرم پانی میں ملائیں۔اس مشروب کو تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں اور کچھ ہی دیرمیں آپ تازہ دم محسوس کریں گے ۔

مزیدخبریں