اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 اپریل کی شب اسلام آباد کے بحریہ انکلیو میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹیج گر گیا تھا جس سے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئی اور حادثے کی جگہ پر بتیاں بجھانے سے ریسکیو سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ بحریہ انکلیو انتظامیہ کی اکثریت زخمیوں کو امداد دینے کے بجائے فرار ہو گئی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ مبینہ طور پر پورے واقعے میں خاموش تماشائی بنی رہی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں