پشاور :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پشاور پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے ۔پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔گرفتار افراد سے اسلحہ و منشیات بھی بر آمد کی گئی۔پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار افراد سے 2پستول،ایک کلاشنکوف اور تین کلو گرام منشیات بھی بر آمد کی گئی۔پولیس کے مطابق تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔
جبکہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث مبینہ دہشتگرد محمد دوست کو محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے سوات میں کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا ۔محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد محمد دوست کو حراست میں لے لیا۔
ملزم 2009میں دیگر ساتھیوں کی مدد سے مٹہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جس میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔