میں جانتا ہوں کہ میں زیرِ تفتیش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

میں جانتا ہوں کہ میں زیرِ تفتیش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کومی کو برطرف کرنے کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کومی اس تفتیش کی قیادت کر رہے تھے جس میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی صدارتی مہم کے روس سے تعلقات کے الزامات کی چھان بین کی جا رہی تھی۔ انھوں نے کومی سے پوچھا تھا کہ آیا وہ زیرِ تفتیش ہیں یا نہیں میں نے کہا اگر یہ ممکن ہے تو مجھے بتا دیں کہ کیا میں زیرِ تفتیش ہوں؟۔ انھوں نے کہا آپ زیرِ تفتیش نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے کومی کی برطرفی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمائش باز اور شیخی خورے تھے۔ ایف بی آئی بحران میں تھی اور میں نے انھیں برطرف کرنا ہی تھا یہ میرا فیصلہ ہے۔

دوسری جانب ایف بی آئی کے نئے قائم مقام ڈائریکٹر اینڈریو میکابے نے کہا ہے کہ کہ یہ خاصی بڑی تفتیش ہے۔انھوں نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کے بارے میں بھی شک پیدا کیا کہ کومی اپنے عملے کا اعتماد کھو بیٹھے تھے۔ میں اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ عملے کے ارکان کی بہت بڑی تعداد کے ڈائریکٹر کومی کے ساتھ گہرے اور مثبت تعلقات تھے۔

ایف بی آئی کے قائم مقام سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وائٹ ہاؤس کو تفتیش میں پیش رفت کے بارے میں نہیں بتائیں گے اور اگر تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو وہ سینیٹ کی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں