مئی کی گرمی اپنے جوبن پر شدید موسم پھر لوگوں کو بے حال کرنے لگا

مئی کی گرمی اپنے جوبن پر شدید موسم پھر لوگوں کو بے حال کرنے لگا

کراچی: ملک کے بیشتر علاقے ایک بارپھر گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں آگئے ،کراچی میں بھی پارہ نیچے نہ آسکا ، موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے ووران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب شارٹ فال 5ہزار 4 سو 10 میگاواٹ ہوگیا ، شہروں میں آٹھ سے بارہ جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

لاہور میں سورج نے صبح سے ہی آگ برسانا شروع کردی ،اسلام آباد میں بھی گرمی بے قابو ہونے لگی۔ کراچی میں بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم پارہ 35اور 37ڈگری کے درمیان رہے گا۔ اس وقت جنوب مغربی سمت سے 9 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ گرمی بڑھنےسے لوڈشیڈنگ نے بھی لوگوں کاامتحان لینا شروع کردیا۔بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 4 سو 10 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب لیسکوذرائع کے مطابق لاہور میں شارٹ فال تیرہ سو میگاواٹ ہوگیا۔ شہر کےمختلف علاقوں میں دس گھٹنے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے عوام کا جینال محال کررکھا ہے ۔

مصنف کے بارے میں