سرجن نے چینی شہری کے معدے سے 36 سال سے موجود ”پین “ نکال دیئے

11:35 AM, 12 May, 2017

بیجنگ:سوشل میڈیا سمیت ٹیلی ویژن پر آئے روز انوکھی خبریں سننے میں آتی ہیں ۔ ایسی ہی ایک خبر چین سے آئی ہے ۔چینی ڈاکٹروں نے چینی شہری کے معدے میں گزشتہ 36سال سے موجود دو عدد پین آپریشن کے ذریعے نکال دیئے ۔
تفصیلا ت مطابق 50سالہ چینی شہری وینگ نے آج سے تفصیلا ت مطابق چھتیس سال پہلے غلطی سے دو عدد پین نگل لیئے تھے ۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹروں نے وینگ کی شدید تکلیف کو دیکھتے ہوئے اس کا کا ایکسرے کیا تو انہیں ایکسرے میں دو عدد پین دکھائی دیئے ۔ جس کے فوراََ بعد وینگ کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وینگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وینگ کم عمری میں ہی الکوحل کا عا دی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک دن الکوحل کی زائد مقدار کی وجہ سے نشے کی حالت میں دو پین نگل لیئے تھے ۔ مگر اسے نہیں معلوم تھا ۔ اتنے عرصے بعد اچانک تکلیف ہونے کی وجہ سے اس کا ایکسرے لیا گیا تو معلوم ہوا کہ موصوف کے معدے میں دو پین ہیں ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے پین نکلنے کے بعد وینگ کی تکلیف ختم ہو گئی ہے اور اب وہ نارمل زندگی گزار سکتاہے ۔

مزیدخبریں