کوئٹہ: ڈپٹی چیئرمین سینٹ جے یو آئی(ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہاافغان حکومت را کی کٹھ پتلی اور آلہ کار ہے، کابل بھارت کے کہنے پر اس قسم کی حر کتیں نہ کر یں ۔کو ئٹہ میں نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے افغان فورسز کی جانب سے چمن میں فائرنگ اور گو لہ کی مذمت کی اور کہا کہ افغان حکومت بھا رتی خفیہ ایجنسی را کی آلہ کار بنی ہو ئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بردارنہ تعلقات کے خواہاں ہے تر قی آفتہ اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہیں۔
ڈپٹی چیر مین سینٹ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے اگر وفاق اور صو بائی حکومت نے روش نہ بدلی تو مقامی لو گ سی پیک کے فو ئد سے مستفید نہیں ہو سکے گے ۔ایک سوال کے جواب میں مولانا غفور حید ری کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کے عمران خان سے اختلافات نظریا تی ہے۔