ماڈل ڈولی کے خلاف ایک کروڑ سات لاکھ ہرجانے کے دعوے کی سماعت ملتوی

ماڈل ڈولی کے خلاف ایک کروڑ سات لاکھ ہرجانے کے دعوے کی سماعت ملتوی

لاہور:پاکستان کی ماڈل نوشین عرف ڈولی کے خلاف میڈیا کانسپٹ کے سی ای او عمران رشید نے ڈولی کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کی ہے ۔عمران کے مطابق ماڈل نے ان کے خلاف نہ صرف ایک تقریب میں ہنگامہ آرائی کی بلکہ ان پر  لوگو چرانے کا الزام عائد کیا جس پر انہیں انکوائری کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر لوگو چوری کرنے کا یہ الزام غلط ثابت ہوا ۔عمران کا کہنا تھا کہ اس تمام کارروائی کی وجہ سے نہ صرف ان کی عزت پر حرف آیا بلکہ ان کو مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔نوشین کے خلاف اس ضمن میں ایک کروڑ سات لاکھ  پچھتر ہزار روپے ہرجانے کا دعوی کیا گیا ہے جس کے خلاف سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

عمران کی جانب دی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماڈل نوشین عرف ڈولی کو ہتک عزت کے تحت نہ صرف سزا دی جائے بلکہ اس ضمن میں حرجانہ بھی وصول کیا جائے۔کیس کی دوبارہ سماعت 12مئی کو ہوگی۔