متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران 1.7ملین مفت افطار دسترخوان سجائے جائیں گے

09:22 AM, 12 May, 2017

دبئی: خلیفہ بن زائد النیہان فاؤنڈیشن نے رمضان پراجیکٹ کے تحت اس سال  1.7ملین افطار دسترخوان دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق 542 اماراتی خاندانوں کے تعاون سے100مقامات پر مفت دسترخوان کا انتظام کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن ڈائریکٹرجنرل محمد حاجی الخوری نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افطار پراجیکٹ کے تحت ملک میں مسلسل دس سالوں تک دسترخوان سجائے جائیں گے۔  

اس پراجیکٹ کو ولی عہد ابوظہبی اور نائب سپریم کمانڈریواےای شیخ خلیفہ زائد النیہان نے سپورٹ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان مقامات پر جہاں دسترخوان لگنے چاہیں ان کا دورہ کریں گے۔ تاکہ درست مقامات پر دسترخوان سجائے جائیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس کھانے کا معیار بھی بہترین رکھا جائے گا۔ افطاری کا اہتمام خواتین ہی کریں گی جن کے لئے 25خاتون کوآرڈینینٹر اور159 فیمیل سپروائزرز کا انتظام کیا جاچکا ہے

مزیدخبریں