اسلام آباد: نیلی وہیل مچھلی اس زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔ اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ تک ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔ اس کا بڑا سائز اور پرسکون زندگی سب کے لیے ہی حیرت کا باعث ہے۔ نیلی وہیل مچھلی سے متعلق چند ایسی ہی معلومات ذیل میں دی جا رہی ہیں، جو یقیناً ہمارے قارئین کے لیے حیرت انگیز ہونگی۔
• نیلی وہیل مچھلی اس زمین کے قدیم ترین جانداروں میں سے ایک ہے۔
یہ ڈائنو سارز کے دور میں بھی سمندر پر راج کرتی تھی۔ اس وہیل کا سائز بڑے سے بڑے ڈائنو سار سے بھی بڑا تھا اور آج تک یہ زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔
• نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا وزن افریقا کے جنگلوں میں پائے جانے والے اوسط ہاتھی جتنا ہوتا ہے جبکہ اس کے دل کا سائز گولف کارٹ جتنا ہوتا ہے۔
افریقی ہاتھی کا اوسط وزن 2.7 ٹن ہوتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں یہ 6 ٹن بھی ہوسکتا ہے۔
نیل وہیل کے دل کا سائز بعض صورتوں میں کار جتنا بھی ہو سکتا ہے۔
• نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔ نیلی وہیل ایک نوالے میں 500 کلوگرام کرل(Krill) یا چھوٹی مچھلیاں کھا سکتی ہے، جس میں 4 لاکھ 57 ہزار کیلوریز ہوتیں ہیں۔ ایک نیلی وہیل 40 ملین کرل کھا سکتی ہے۔
• نیلی وہیل جب افرائش نسل کے لیے مناسب علاقوں میں جاتی ہیں تو 6 ماہ تک بغیر خوراک کھائے بھی رہ سکتیں ہیں۔