نیویارک: ہم سب ہی جانتے ہیں کہ مسکرانے سے دیکھنے والے پر مثبت اثر پڑتا ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق تصویر بنواتے ہوئے مسکرانے سے ہم اپنی اصل عمر سے بڑا نظر آتے ہیں۔حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تصویر میں مسکرانے سے ہم اپنی عمر سے ساڑھے تین سال بڑا نظر آ سکتے ہیں۔تحقیق میں اس کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مسکرانے سے آنکھوں کے گرد موجود جھریاں گہری ہو جاتی ہیں ، جس کی وجہ سے ہم اپنی اصل عمر سے بڑے نظر آتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر تصویر میں کم عمر نظر آنا چاہتے ہیں تو مسکرانے کی بجائے دوسرے تاثرات ظاہر کریں ۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ تصویر ہمیشہ قدرتی تاثرات کے ساتھ بنوانی چاہیے، ا س سے جھریاں کم ظاہر ہوتیں ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تحقیق میں شامل افراد کو تحقیق کے نتائج بتائے تو ان کا پھر بھی کہنا تھا کہ اُن کے مطابق مسکرانے سے ہی انسان کم عمر نظر آتا ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو، کینیڈا کی میلون گڈیل کی طرف سے کی گئی تھی۔