ڈومینیکا : تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے376 رنز کے جواب میں 11 اوورز کے کھیل کے دوران 14رن اسکور کیے۔
اس سے پہلے پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 376 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ اظہر علی نے سنچری، جبکہ بابر اعظم، مصباح الحق اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے 169 رنز2 کھلاڑی آئوٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا، تو اظہر علی نے سنچری مکمل کی ،وہ 127رنز بنا کر چیز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
کپتان مصباح الحق نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے59 رنز اور سرفراز احمد نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے روسٹن چیز نے 4، جبکہ جیسن ہولڈر نے3 اور بشو نے 2وکٹیں لیں۔