آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی، جیف الارڈائس نے کہا کہ "پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار کسی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی، اور ہم پی سی بی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کیا۔"

یہ 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا عالمی ملٹی ٹیم ایونٹ تھا، جو پی سی بی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ آئی سی سی نے اس کامیابی میں تعاون پر امارات کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا اور اپنے میچ دبئی میں کھیلے، جبکہ فائنل میں بھارت فاتح رہا۔