راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 33 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آپریشن سے قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 مسافر شہید ہو گئے تھے، جبکہ آپریشن میں ایف سی کے چار جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ تاہم، تمام یرغمالیوں، بشمول خواتین اور بچوں، کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن کسی معصوم شہری کو نقصان نہیں پہنچا اور دہشت گردوں کا افغانستان میں موجود ماسٹر مائنڈ سے رابطہ تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ "کسی کو معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔"