کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد اب پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی نہیں بلکہ ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے۔ فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور کپتان ٹیم کی شاندار قیادت کی، اور امید ہے کہ وہ ڈائریکٹر کے طور پر بھی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی اور وہ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا اور اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے مینجمنٹ سیٹ اپ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔