نواز شریف کا جعفر ایکسپریس حملے پر رنج و غم کا اظہار

نواز شریف کا جعفر ایکسپریس حملے پر رنج و غم کا اظہار

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (Twitter) پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ انہوں نے کہا، "دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔"

نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

یہ حملہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، جس پر حکومت اور سیکیورٹی ادارے پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔