پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ

05:36 PM, 12 Mar, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل استحکام کے بعد آج مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، دس گرام سونے کے نرخ میں 429 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 774 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 2,915 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کے لیے سرمایہ کاروں اور صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
 

مزیدخبریں