کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ، سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی تعداد بڑھ گئی

کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ، سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی تعداد بڑھ گئی

کراچی: کراچی میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرائے جا چکے ہیں۔ سندھ انفیکشنز ڈیزیزز ہسپتال کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے بھر چکا ہے، جہاں 17 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 8 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں بھی خسرہ کے کیسز بڑھ گئے ہیں، روزانہ 6 سے زائد بچے خسرہ کی علامات کے ساتھ ایمرجنسی میں پہنچ رہے ہیں۔ سول ہسپتال کراچی میں 4 سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اور عباسی شہید ہسپتال میں 6 مریض داخل ہیں۔

ماہرین کے مطابق خسرہ ایک وبائی مرض ہے جو بچوں کو شدید متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان بچوں کو جنہوں نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے۔ خسرہ کی ابتدائی علامات میں نزلہ، کھانسی اور خارش شامل ہیں، جو اس کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں