شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی بار گیم شو میں شرکت، ویڈیوز وائرل

03:25 PM, 12 Mar, 2025

کراچی:  کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی بار دونوں ایک ساتھ گیم شو میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ دونوں نے حالیہ دنوں میں ایک نجی ٹی وی کے گیم شو میں شرکت کی، جہاں شعیب ملک اور ان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی، جبکہ ثنا جاوید نے جان بوجھ کر شوہر کو جتوانے کا دعویٰ کیا۔

ویڈیوز میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو گیم شو کے سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ثنا نے کہا کہ انہوں نے شوہر کا بھرم رکھا اور اس لیے کم اسکور کر کے انہیں جتوایا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں کی شرکت پر مختلف تبصرے کیے، جن میں سے کچھ نے ثنا جاوید کی جانب سے کی جانے والی حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ صارفین نے دونوں کو اچھا جوڑا قرار دیا۔

مزیدخبریں