لاہور: ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم رجب بٹ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے سماعت کی اور ایڈووکیٹ جنید خان کی جانب سے رجب بٹ کے کیس میں دلائل سننے کے بعد استدعا کی کہ ملزمان تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں، اس لیے عدالت ان کی ضمانت کنفرم کرے۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔