کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے بغیر کسی تصدیق کے جعلی ویڈیوز اور پرانی تصاویر کو حقیقت بنا کر پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم بی ایل اے کے حامی اکاؤنٹس اس حملے سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حاصل کی اور اسے عالمی سطح پر نشر کیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے کچھ میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم طور پر جھوٹے پروپیگنڈے کو ہوا دے رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے۔