کراچی: انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے اور بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔
موڈیز کے مطابق، اس مثبت آؤٹ لک کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ پاکستانی بینکوں کی مالی حالت مستحکم ہوئی ہے، تاہم قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں ابھی بھی اہم معاشی چیلنجز ہیں۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستانی معیشت کی نمو 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ پچھلے مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 2.5 فیصد رہی تھی۔ موڈیز نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی معیشت سست رفتار سے ہی سہی، مگر بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔