پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی

12:08 PM, 12 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، اور سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سامنا تھا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی آئی اور ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر آ گیا۔

مزیدخبریں