لاہور : قومی کرکٹ ٹیم دبئی سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے حصے میں آئی ہے۔
ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاداب خان، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان نیازی، جہانداد، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان شامل ہیں۔ جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابراعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، دوسرا 18 مارچ کو ڈنڈن، تیسرا 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا، اور پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔