ملتان سلطانز کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

11:11 PM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پی ایس ایل سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں  ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔کپتان محمد رضوان 69 اور جانسن چارلس53 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ یاسر خان 12، عثمان خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اختتامی اوورز میں 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔


واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔اس میچ کے بعد ہی طے ہوگا کہ کون سی ٹیم پلے آف میں کس سے مقابلہ کرے گا ۔پوائنٹس ٹیبل پر ابھی ملتان سلطانز 12 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ کی 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے ۔

مزیدخبریں