سحر و افطار میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کردیا ہے: مصدق ملک

08:23 PM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سحر و افطار کے اوقات میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے، گیس و معدنیات کے شعبے میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں۔

مزیدخبریں