صدر آصف زرداری  کے بعد  محسن نقوی  کا بھی  تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

04:27 PM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کے بعد محسن نقوی نے  بطور وزیر داخلہ  تنخواہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپے جانے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سےقوم کی خدمت کرنےکا اعزاز حاصل ہوا۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں