ہم اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں:عمر ایوب 

 ہم اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں:عمر ایوب 

راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کاکہنا ہےکہ   ہم اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ  اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہم لوگ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم سب کے پاس مگر عدالتی احکامات موجود ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں بتایا گیاہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں تھے اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ہم سے بات کرنے کے بجائے بھاگ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جیل انتظامیہ کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے، ہم جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور دو ہفتوں کے لیے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں