اسلام آباد:مریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔معاشی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔
بلوم برگ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔
بلوگ برگ کے مطابق نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے۔بلوم برگ کے مطابق محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا۔