9 مئی واقعات، قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

01:16 PM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں نامزد قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

عمر ایوب نے ضمانت قبل از گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی 

 
عدالت نے عمر ایوب کے تمام مقدمات کا ریکارڈ 25 مارچ کو طلب کر لیا ۔

 یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراو، توڑ پھوڑ اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات درج تھے۔ 



مزیدخبریں