ریاض: جدہ کے شمالی علاقے میں الجوھرہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں 5600 مربع میٹر رقبہ پر تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔مسجد کی تعمیر میں 6 ماہ کا وقت لگا۔
وجنات عبدالواحد نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مملکت میں یہ پہلی تعمیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ہی تعمیرات کے شعبہ میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوں گی۔