اسلام آباد: وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایک بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے
دوسری جانب شذا فاطمہ کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ دیدیا گیا۔محکمہ تفیض کئے جانے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ شذا فاطمہ کابینہ میں واحد خاتون وزیر ہیں۔