لاہور: رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوگئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے ریفرنس پر کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنی کی درخواست پر سماعت دلائل دیئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلا نے استنثیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔