جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: علیمہ، عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

10:57 AM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔

بعد ازاں عدالت نے  علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت  34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں