لاہور میں ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے اور فری وائی فائی پراجیکٹ  کی منظوری

10:43 AM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

 لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ اور لاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔  جس میں لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم آئی ٹی ٹاور ٹو بنانے اور فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ  کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او آؤ برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا،مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔ 

اس کے علاوہ لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا۔

 اس حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبا کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔ 

  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت  بھی جاری کر دی۔ 


وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیتے ہوئے  کہا کہ لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں