وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت آمنے سامنے، شدید تحفظات پر چیف سیکرٹری کو ہٹانے کیلئے وفاق کو خط ارسال

10:12 AM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:خیبرپختونخوا  اور وفاقی حکومت  چیف سیکریٹری پر آمنے سامنے آگئے، خیبر پختونخوا حکومت کے شدید تحفظات کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے  چیف سیکرٹری کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط  لکھ دیا۔ مراسلہ  میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری  ندیم اسلم چوہدری کی خدمات جلد سے جلد  واپس  لی جائیں۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے  چیف سیکریٹری کیلئے 3کے بجائے صرف ایک نام بھجوایاہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی   شہاب علی شاہ کو  چیف سیکرٹری  تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

 صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کی ایما ء9مئی کے بعد پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ تھر ی ایم پی او کے آرڈز بھی چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پر جاری کئے جاتے رہے ۔

مزیدخبریں